جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

datetime 23  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کردیا ۔اسلام آباد میں لیگی رہنماء و وفاقی وزیر حنیف عباسی اور پیپلز پارٹی رہنما راجہ پرویز اشرف نے دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں مل کر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں جماعتیں ضمنی انتخابات ملکر لڑیں گی، ضمنی الیکشن میں طے شدہ فارمولے کے تحت حصہ لیں گے، جہاں امیدوار رنر اپ تھا اسی جماعت کا امیدوار الیکشن لڑے گا۔

پی پی پی رہنماء نے کہا کہ ہماری ملاقات اپنی اپنی قیادت کے حکم پر ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ضمنی انتخابات کا اصول طے ہوگیا، خوش اسلوبی کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہم اتحادی ہیں، دونوں جماعتوں کی لیڈر شپ دانشمندانہ فیصلے کرتی ہے، دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گی، ضمنی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گی۔حنیف عباسی نے کہا کہ سندھ پنجاب اور پنجاب سندھ کیلئے دعا گو ہے، ضمنی انتخابات میں ہم کامیاب ہوں گے، پورے پاکستان کو پتا ہونا چاہیے کہ اتحادی ہیں، ہماری لیڈر شپ یہی بتاتی ہے کہ ہم اتحادی ہیں، خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے دعاگو ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…