پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

عالمی سطح پر سب سے زیادہ بولی جانے والی 10 زبانوں کی فہرست میں اردو بھی شامل

datetime 24  جولائی  2025 |

کراچی(این این آئی)ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیاکی10 سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانیں تقریبا آدھی دنیا کی آبادی کی نمائندگی کرتی ہیں،انگریزی، چینی، ہندی، ہسپانوی، اورفرانسیسی جیسی زبانیں بین الاقوامی سطح پر بھی اہم ذریعہ ابلاغ سمجھی جاتی ہیں،دنیابھرمیں تقریبا 7 ہزارزبانیں بولی جاتی ہیں،جن میں سے صرف چند سوزبانیں ہی عالمی سطح پر رابطے کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔انسائیکلوپیڈیا برٹینیکا کے مطابق انگریزی کو دنیا میں رابطے کی سب سے بڑی زبان تصور کیا جاتا ہے۔ جس کے غیرمقامی بولنے والوں کی تعداد مقامی بولنے والوں سے تقریبا 2.5 گنا زیادہ ہے۔

انگریزی کے مقامی بولنے والوں کی تعدادتقریبا 40 کروڑ ہے۔دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد اسے دوسری زبان کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔چینی زبان، جو دوسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ تاہم چین سے باہر چینی بولنے والوں کی تعداد نسبتا کم ہے۔اس زبان کی خاص بات اس کا منفرد طرزِ تحریر، لہجے اور قدیم ثقافتی ورثہ ہے۔ جو اسے سیکھنے والوں کے لیے ایک دلچسپ تجربہ بناتا ہے۔تیسری زبان ہندی ہے جو بھارت کی ایک سرکاری زبان ہے اور جنوبی ایشیا میں ایک مضبوط مقام رکھتی ہے۔ہندی زیادہ تر شمالی بھارت اور پاکستان کے کچھ علاقوں میں بولی جاتی ہے۔

اسے دیوناگری رسم الخط میں لکھا جاتا ہے۔فرانسیسی زبان دنیا کی چوتھی بڑی زبان ہے۔غیر مقامی بولنے والوں کی بڑی تعداد رکھتی ہے۔یہ انڈو-یورپی زبانوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور نرمی و شائستگی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔عربی زبان عرب ممالک میں مشترکہ طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ یہ زبان سرکاری دستاویزات، تقاریر اور ادب میں استعمال ہوتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔علاوہ ازیں اس کی دنیا کی تمام مسلمانوں کے لیے مذہبی اہمیت بھی ہے کیوں کہ قرآن مجید اسی زبان میں نازل ہوئی۔عالمی سطح پر سب سے زیادہ بولی جانے والی 10 زبانوں کی فہرست میں اردو بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ اردو دنیا بھر میں 23 کروڑ سے زائد افراد کی زبان ہے۔ جو پاکستان کی قومی زبان ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی بولی جاتی ہے۔اردو اپنی ادبی روایت،شاعری، اور نثر کی خوبصورتی کے لیے دنیا بھر میں جانی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…