پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

آندھی اور بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

datetime 16  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے (آج)16سے 18اپریل کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 16سے 20 اپریل کے دوران دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مردان اور پشاور میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اس کے علاوہ مری، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنو، گلیات اور وزیرستان میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ 16سے 18اپریل کے دوران اور 20اپریل کی شام کو اسلام آباد، تلہ گنگ، جہلم، چکوال میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، گجرانوالہ میں بھی بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 18اور 19اپریل کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزی میں کہا گیا کہ بارش اور آندھی کے دوران شہری کھمبوں درختوں کے قریب کھڑے ہونے سے اجتناب کریں۔محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا کہ مری کشمیر گلگت بلتستان گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…