منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

حافظ آباد، زہریلی مٹھائی سے 3 بچے جاں بحق، 5 کی حالت تشویشناک

datetime 15  اپریل‬‮  2025 |

حافظ آباد(این این آئی)پنجاب کے شہر حافظ آباد میں مبینہ طور پر زہریلی مٹھائی کھانے سے3 مسیحی بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں پیش آیا۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی او عاطف نذیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مسیحی بچوں نے مبینہ طور پر زہریلی مٹھائی کھائی جس سے ان کی حالت غیر ہوئی، اسپتال منتقل کرنے پر 3 بچے دم توڑ گئے جب کہ 5 متاثرہ بچوں کو بہتر علاج و معالجے کے لیے لاہور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قلعہ صاحب سنگھ کے رہائشی مسیحی افراد کے مطابق ان کے8 بچے اپنے گھروں کے باہر کھیل رہے تھے جہاں انہیں مبینہ طور پر کسی نے زہریلی مٹھائی کھلا دی جب بچے گھروں کو واپس آئے تو ان کی حالت تشویشناک ہو گئی۔مسیحی افراد نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 بچے دم توڑ گئے، متاثرہ بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال تک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…