جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانا قتل کا معمہ سامنے آگیا

datetime 12  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (کرائم رپورٹر) شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے گلشن بہار میں ایک گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد ہوئیں، جس سے 30 سال پرانے قتل کا راز بے نقاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ پاکستان بازار تھانے میں مقتولہ کی بیٹی کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا ہے، جس میں اس نے اپنے سوتیلے والد پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے تین دہائیوں قبل اس کی والدہ کو قتل کر کے گھر میں دفن کر دیا تھا۔

ایف آئی آر میں بیان دیا گیا کہ 30 برس قبل نذیر احمد، جو کہ مقتولہ کے پہلے شوہر تھے، اہلِ خانہ کو چھوڑ کر بنگلہ دیش چلے گئے تھے۔ اس کے بعد ممتاز بیگم نے فرید عالم سے نکاح کیا، جن سے سوتیلے بچوں کے تعلقات خوشگوار نہیں تھے۔

بیٹی کے مطابق، ایک دن جب وہ دینی تعلیم کے لیے مدرسے گئی ہوئی تھی، اُس کے دونوں بھائیوں کو بھی سوتیلا والد کسی بہانے سے گھر سے باہر بھیج چکا تھا۔ جب سب واپس لوٹے تو والدہ گھر میں موجود نہ تھیں، اور بتایا گیا کہ وہ لاپتہ ہوگئی ہیں۔ اُس وقت وہ سب بچے تھے، اس لیے کچھ سمجھ نہیں سکے۔

سالوں بعد جب گھر کی مرمت یا دوبارہ تعمیر کے لیے کھدائی کی گئی، تو زمین سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں۔ رمضان نامی بھائی نے یہ خبر اپنی بہن کے شوہر کو دی، جس پر سب گھر پہنچے۔ ہڈیوں کے ساتھ ایک چپل اور دوپٹہ بھی ملا، جسے دیکھ کر بیٹی اور بھائیوں نے شناخت کی کہ یہ ان کی ماں ممتاز بیگم کی باقیات ہیں۔

مقتولہ کی بیٹی نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے سوتیلے والد کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا اور ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ ہڈیاں، چپل اور دوپٹے کی مدد سے مقتولہ کی شناخت ممکن ہوئی ہے۔ ممتاز بیگم کو 30 سال قبل لاپتہ قرار دیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم تاحال مفرور ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انسانی باقیات کو مزید تجزیے اور جانچ کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…