منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی

datetime 26  مارچ‬‮  2025 |

لاہور (ا ین این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26اور 27مارچ کو آندھی، ژالہ باری اور تیز بارش کی وجہ سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، ژالہ باری اور آندھی سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

اس دوران درمیانی سے شدید بارش کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلیاں میں لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔

علاوہ ازیں سندھ کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر جھکڑ چلنے کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…