اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان عطا کردیا گیا۔مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو سول ایوارڈز دینے کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں دفاع، سیاست، تعلیم، معاشیات، طب، سائنس، فنون لطیفہ، اسپورٹس، میڈیا اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارگردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشانِ پاکستان سے نوازا گیا، ذوالفقار علی بھٹو کا ایوارڈ اْن کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا، اس موقع پر اْن کی نواسی آصفہ بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔دوران تقریب سلطان علی الانہ کو اْن کی معاشی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں نشانِ خدمت سے نوازا گیا جبکہ تعلیم کے شعبے میں دیرینہ خدمات کے اعتراف میں ماہرِ تعلیم سید عابدی کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔