منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

رنگ گورا کرنے والی کریموں کے مضر اثرات ،معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا

datetime 21  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)کولڈ کریم اور رنگ گورا کرنے والی کریموں کے جلد پر مضر اثرات کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو نے وزارت صحت سے سوال کیا کہ کیا حکومت نے کولڈ کریم کے جلد پر نقصانات کا نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزارت صحت نے تحریری جواب میں بتایا کہ کولڈ کریم ڈریپ ایکٹ 2012ء کے دائرہ کار میں نہیں آتی تاہم رنگ گورا کرنے والی مصنوعات میں مرکری کی موجودگی پر ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈریپ کو کاروباری معاملات میں مداخلت سے روک دیا ہے البتہ حکومت نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس ایکٹ 2023ء نافذ کر کے معیار اور فروخت کے اصول طے کر دیے ہیں، کاسمیٹکس کے معاملات کی نگرانی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…