اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد، شوہر فرار

datetime 15  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نجی ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد ہوئی، جس کا شوہر جائے واردات سے فرار ہوگیا جبکہ لیاری کے علاقے سے بھی خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔پولیس کے مطابق شہر میں مختلف علاقوں سے 2 خواتین کی لاشیں ملیں۔ شاہراہِ فیصل نرسری کے قریب نجی ہوٹل کے کمرے سے خاتون کی لاش ملی، جس کی شناخت 35 سالہ ارم زوجہ عادل کے نام سے کی گئی۔ خاتون کو گلے پر تیز دھار آلے کا وار کرکے قتل کیا گیا۔حکام کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں واقع نجی ہوٹل کے کمرے سے چیخ و پکار اور لڑائی جھگڑے کی آوازیں آئیں، جس کے بعد انتظامیہ کمرے میں پہنچی تو اندر خاتون کی لاش برہنہ حالت میں موجود تھی جب کہ ملزم جائے وقوع سے فرار ہوچکا تھا۔پولیس کو فوری اطلاع دی گئی، جس پر پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر جناح اسپتال روانہ کی۔مقتولہ ارم چنیسر گوٹھ کی رہائشی اور 3 بچوں کی ماں تھی۔

نجی ہوٹل کے کمرے میں مقتولہ اپنے شوہر عادل کے ساتھ موجود تھی۔ مقتولہ کا شوہر عادل واردات کے بعد سے فرار ہوگیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ کا شوہر پیشے سے قصاب ہے اور ملزم مبینہ طور پر جمعے کی شام برنس روڈ پر واقع گوشت کی دکان سے چھری لے کر گھر آیا تھا اور اس ہی چھری سے واردات انجام دینے کے بعد آلہ قتل جائے وقوع پر چھوڑ کر فرار ہوا۔پولیس نے آلہ قتل تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش میں آئی آئی چند ریگر روڈ اور برنس روڈ کے مقام پر چھاپے مارے تاہم ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ملزم کے بھائی بھی واردات کے بعد سے فرار ہیں جب کہ مقتولہ کی اپنے شوہر سے لڑائی جھگڑے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

دریں اثنا لیاری اولڈ کمہار واڑہ تھانہ نیپیئر کی حدود میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔ ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت 30 سالہ لمیلا کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون نے گھریلو ناچاکی کے باعث مبینہ طور پر خود کو پھندا لگا کر خود کشی کی ہے تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جاری ہے۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…