منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سال کی سب سے بڑی چوری، بینک لاکر سے 10 کروڑ مالیت کا سامان غائب

datetime 5  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بینک کے لاکر سے شہری کا 10 کروڑ روپے مالیت کی جیولری اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔شہری نے 6 فروری کو لاکر استعمال کیا جب 19 فروری کو دوبارہ بینک پہنچا تو لاکر کا بکس ہی مکمل طور پر غائب تھا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ وہ جولائی 2010 سے لاکر آپریٹ کررہا ہے اور اب تک مختلف وقتوں میں ڈائمنڈ سیٹ، گولڈ سیٹ، برانڈڈ گھڑیاں اور غیر ملکی کرنسی لاکر میں رکھتا رہا ہے۔

آخری مرتبہ 6 فروری کو لاکر میں سامان رکھا تھا اس کے بعد جب 19 فروری کو پہنچے تو لاکر میں سامان سے بھرا بکس مکمل طور پر غائب تھا۔انہوں نے فوری طور پر بینک کے عملے کو آگاہ کیا جب تلاش شروع کی گئی تو زیورات کے خالی پائوچز بینک کی چھت کی فالزسیلنگ سے ملے۔متاثرہ شہری نے مزید بتایا کہ انہوں نے واقعے سے متعلق درخشاں تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی ہے، اس کے ساتھ ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو بھی خط لکھ دیے ہیں۔اس سلسلے میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ علی حسن نے بتایا کہ متاثرہ شہری سے واقعے کی تمام تر تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں جبکہ بینک کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ تحقیقات کے دوران اگر ضرورت محسوس کی گئی تو ایف آئی آر میں مزید دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…