پیر‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2026 

مصطفی عامر قتل کیس میں اہم موڑ؛ ملزم شیراز کا اعترافِ جرم سے انکار

datetime 3  مارچ‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)مصطفی عامر قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ملزم شیراز نے اعترفِ جرم سے انکار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مصطفی عامر کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم شیراز نے بیان دیا کہ اعترافی بیان کے لیے مجھ پر دبائو ڈالا جارہا ہے۔ مجھے کہا گیا ہے کہ اعتراف کرو گے تو کم سزا ملے گی۔ملزم کے بیان پر عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزم شیراز کی اعترافی بیان کی درخواست مسترد کردی۔

دوران سماعت ملزم شیراز نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے کہاہے کہ وہ اس کیس کا گواہ ہے، اس کے سامنے ارمغان نے مصطفی عامر کو قتل کیا۔ ملزم نے بتایاکہ وہ بے بس اورلاچارتھا اس لیے کچھ نہیں کرسکا۔ملزم نے کہاکہ اس نے آج تک جوپولیس کو بتایاوہ گواہ بن کربتایاتھا۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کاآج کابیان ہمارے حق میں گیاہے۔ ملزم نے اعتراف کیاہے کہ اس کے سامنے قتل ہوا۔ ملزم شیراز نے کہا کہ میں ملزم نہیں بلکہ چشم دید گواہ ہوں۔ میں واحدچشم دید گواہ ہوں جس کے سامنے ارمغان نے مصطفی عامرکو وحشیانہ اندازمیں قتل کیا۔ میں وقوعہ کے وقت بے بس تھا۔ مجھے اس کیس میں پھنسایاجارہاہے۔ارمغان نے لوہے کے راڈ سے مارا، پھر اسے گن پوائنٹ پر بلوچستان لیکرگیا اور وہاں گاڑی سمیت جلادیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…