ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

اڈیالہ جیل میں عمران اور بشریٰ کے ماہانہ اخراجات میں بڑااضافہ

datetime 25  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں آمد کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ماہانہ اخراجات 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ اس اضافے کی بڑی وجہ بشریٰ بی بی کا جیل میں ہونا ہے، جس سے اخراجات میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا پہلے ماہانہ خرچ 4 سے 5 لاکھ روپے تھا، تاہم بشریٰ بی بی کے ساتھ رہنے کے بعد یہ بڑھ گیا ہے۔

ان کے تمام اخراجات، بشمول کھانے پینے اور دیگر ضروریات، ان کی فیملی برداشت کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کا مینیو خود طے کرتے ہیں۔ ان کے لیے کھانے کی تیاری ایک الگ کچن میں کی جاتی ہے، جہاں مشقتی ان کا اور بشریٰ بی بی کا کھانا تیار کرتے ہیں۔ جیل مینیو کا کھانا وہ پسند نہیں کرتے، اسی لیے ان کا کھانے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی ناشتے میں فریش جوس اور ناریل کھانے کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ دن میں تین مرتبہ کافی پیتے ہیں۔

ان کے کھانے کی تیاری کے بعد ماہر نیوٹریشنسٹ اسے چیک کرتے ہیں۔ وہ خاص طور پر پنک سالمن فش اور دیسی مرغ کی یخنی پسند کرتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیے جیل میں ہر روز ان کی پسند کے مطابق کھانا تیار کیا جاتا ہے۔ جیل میں ان کے لیے ایک الگ مینوئل اکاؤنٹ بنایا گیا ہے، جس میں فیملی رقم جمع کراتی ہے، اور رقم کم ہونے پر انہیں آگاہ کر دیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…