پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

پنجاب میں شیروں کی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے نس بندی کرنے کا فیصلہ

datetime 3  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب میں شیروں اور دیگر بگ کیٹس کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے ان کی نس بندی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،نئی قانون سازی کے تحت بریڈنگ فارموں میں موجود شیروں اور دیگر بگ کیٹس کی مکمل رجسٹریشن کی جائے گی، جس کے لیے فی جانور 50ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے، شیر اور ان کے بچوں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ان کے ساتھ ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ شیروں کی آبادی کو محدود کرنے کے لیے یہ قانون سازی کی گئی ہے، تمام بگ کیٹس (شیر، ٹائیگر، پوما، چیتا، جیگوار)کی رجسٹریشن ضروری ہوگی، اور جو افراد رجسٹریشن نہیں کروائیں گے، ان کے جانور ضبط کر لیے جائیں گے۔ اگر کسی بریڈنگ فارم پر شیروں کی تعداد زیادہ ہو جائے تو مالک انہیں فروخت نہیں کر سکے گا، البتہ انہیں کسی چڑیا گھر یا دوسرے بریڈنگ فارم کو عطیہ کیا جا سکتا ہے۔ شیروں کو تحفہ دینے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ نئے قوانین کے تحت گھروں میں بگ کیٹس پالنے کا رجحان کم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ مدثر ریاض نے بتایا کہ حکومت نے ایک ”فیز آٹ پلان”تیار کیا ہے، جس کے تحت پہلے 15دن کے اندر مالکان کو اپنے جانوروں کو ظاہر کرنے کا وقت دیا جائے گا، اس کے بعد ان کی رجسٹریشن کروانے کے لیے وقت دیں گے۔

ان جانوروں کی رجسٹریشن کے بعد، ان کے لیے مخصوص رہائشی معیارات پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ مدثر ریاض نے بتایا کہ بگ کیٹس کی بریڈنگ کو بھی محدود کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی آبادی کو کم کیا جا سکے۔ اس کے لیے بریڈنگ فارم مالکان کو تجویز دی جائے گی کہ ان جانوروں کی نس بندی کروائیں ، اس کے علاوہ گھروں میں ان جانوروں کو رکھنا ممکن نہیں ہوگا اور انہیں بریڈنگ فارم یا چڑیا گھروں میں منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اپنے جانوروں کو رجسٹر نہیں کرائیں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں بھاری جرمانے اور جانور کی ضبطگی شامل ہوگی۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ قانون سازی بگ کیٹس کی غیر قانونی خرید و فروخت کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔ کوئی بھی فرد اپنے شیروں کے بچوں کو فروخت یا تحفے میں نہیں دے سکے گا۔ اس کے علاوہ، ان کے ساتھ تصاویر یا ویڈیوز بنانا بھی غیر قانونی ہوگا۔پنجاب وائلڈ لائف کے اندازے کے مطابق، صوبے میں شیروں اور دیگر بگ کیٹس کی تعداد 200سے 300کے درمیان ہے۔ رجسٹریشن فیس کے نفاذ سے حکومت کو بگ کیٹس کے درست اعداد و شمار حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور ان کی آبادی کو محدود کرنے کی کوششوں کو موثر بنایا جا سکیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…