جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی سڑکوں پر ٹیسلا سائبر ٹرک کی دھوم، ویڈیو وائرل

datetime 22  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی سڑکوں پر ٹیسلا سائبر ٹرک کی جھلک نے سب کو حیران کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کو حیرت اور تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک گاڑی، جو ٹیسلا سائبر ٹرک سے مشابہت رکھتی ہے، پاکستان کی سڑکوں پر دوڑ رہی ہے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے تاہم یہ حقیقت میں ٹیسلا کا اصلی ٹرک نہیں بلکہ ایک مقامی طور پر تیار کردہ ماڈل ہے، جسے انتہائی مہارت کے ساتھ اس انداز میں ماڈیفائی کیا گیا ہے کہ پہلی نظر میں اصل اور نقل کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

یہ سائبر ٹرک گوجرانوالہ کے ولی محمد نامی انجینئر نے اپنی ورکشاپ میں تیار کیا ہے، علی محمد کا کہنا ہے کہ اس نے گاڑی کو کلائنٹ کی فرمائش پر تیار کیا ہے۔ یہ گاڑی سیالکوٹ روڈ، سول لائنز برانچ نے تیار کی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس گاڑی پر 30 لاکھ تک اخراجات آئے ہیں اور گاڑی تیار ہو کر کلائنٹ کے حوالے کر دی گئی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں، جن میں سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا تبصرہ نمایاں رہا۔ انہوں نے کہاکہ جگاڑ راکڈ، ایلون مسک شاکڈ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…