منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی 60 کلو چرس برآمد

datetime 20  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی میں کارگو سے بھیجی جانے والی آٹا گوندھنے کی مشینوں سے 60 کلو چرس برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 123.576 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔

ناتھا خان پل کراچی میں ریلوے کارگو سے پشاور بھیجی جانے والی آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی 60 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ ایک اور کارروائی میں کراچی سے کورئیر آفس میں موجود اٹلی اور اسپین بھیجے جانے والے 2 پارسلز سے 320 گرام افیون برآمد ہوئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ لاہور میں ننکانہ صاحب کے قریب گھر پر چھاپے کے دوران 10.8 کلو افیون اور 22.8 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔

بلوچستان میں گوادر کے علاقے سے 28 کلو چرس جبکہ ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر ملزم کے قبضے سے 1.2 کلو چرس برآمد ہوئی۔راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر ملزم کے قبضے سے 316 گرام چرس برآمد کی گئی۔ کوئٹہ میں نجی کوریئر آفس سے لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 44 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…