اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

ڈی آئی جی کے بیٹے نے مبینہ نشے میں خاتون کو کار سے ٹکر مار دی

datetime 1  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی )کراچی میں ڈی آئی جی ریپڈ رسپانس فورس اظفر مہیسر کے بیٹے نے گارڈن کے علاقے میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں خاتون کو گاڑی سے ٹکر مار دی۔پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اظفر مہیسر کا بیٹا پولیس نمبر پلیٹ کی گاڑی میں ریپڈ رسپانس فورس کے 2 اہلکاروں کے ہمراہ جا رہا تھا کہ گارڈن کے علاقے میں خاتون کو گاڑی سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد جائے وقوع پر موجود لوگوں نے گاڑی کو گھیر لیا جس پر سرکاری گن مینوں نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس نے اظفر مہیسر کے بیٹے عاشر اظفر مہیسر، ان کے بھانجے مبشر رضا اور ریپڈ رسپانس فورس کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لے کر گارڈن تھانے منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کا بیٹا نشے کی حالت میں تھا۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…