جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی رہائی، مطالبات تسلیم کئے جانے تک اسمبلی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، عمر ایوب

datetime 18  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بانی چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنان کو رہا نہیں کیا جاتا، ہمارے ارکان کو استعفے دینے کے لیے دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند نہیں کیا جاتا، اس وقت تک ہم کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفی شاہ کی صدارت شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کی گئی۔

پی ٹی آئی کے رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کی اورکورم مکمل نہ ہونے پر ڈپٹی اسپیکر نے 15منٹ کے لیے وقفہ کر دیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے وزرا کی ایوان زیریں میں عدم موجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں صرف ایک وزیرمملکت اور ایک وفاقی موجود ہیں، باقی وزراء کہاں ہیں؟۔اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے الزام لگایا ہمارے پنجاب کے اراکین کو زد و کوب کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک بانی چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنان کو رہا نہیں کیا جاتا، ہمارے ارکان کو استعفے دینے کیلئے دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند نہیں کیا جاتا، اس وقت تک ہم کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔جمعیت علمائے اسلام (ف)کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ایوان سے واک آئوٹ کیا اور اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی قیادت میں ارکان ایوان سے چلے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…