جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ٹوٹا رشتہ بحال کرنے میں ناکام ملزم کی فائرنگ، سابق بیوی سمیت 4 سسرالی قتل

datetime 11  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ظفر وال (این این آئی)ظفروال میں ٹوٹے رشتے کی بحالی میں ناکامی سے دل برداشتہ ملزم نے فائرنگ کرکے سابق بیوی، ساس، سالی اور اس کے 10 سالہ بچے کو قتل کردیا۔ظفروال کے نواحی موضع خوشحال گڑھ میں ملزم اکرم عرف گڈو کو مبینہ طور پر اس کی پسند کی شادی تڑوانے اور اس کے رشتہ داروں پر مقدمہ بازی کا رنج تھا، جس سے دل برداشتہ ہو کر اس نے سابق سسرالیوں کے گھر جاکر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں اس کی سابق ساس حاجرہ بی بی، سابق بیوی، سالی اور اس کا بیٹا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ اس کا سابق سسر اور ہم زلف زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او نارووال نوید ملک کے مطابق ملزم نے وقوعہ کے بعد خود کو کمرے میں بند کرکے آگ لگائی اور بلیڈ سے گلا کاٹ لیا۔لاشوں، ملزم اور اس کے سابق سسر سمیت 3 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ملزم اکرم عرف گڈو راستے میں دم توڑ گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…