بہاولپور(این این آئی)بہاولپور میں ریلوے اسٹیشن ماسٹر کی مسافر خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ کا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔خاتون نے درج مقدمے میں الزام لگایا ہے کہ اسٹیشن ماسٹر ورغلا کر اسٹیشن کی تیسری منزل پر کمرے میں لے گیا اور تین روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل چیک اپ کرالیا ہے، مزید کارروائی رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔دوسری جانب اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ خاتون سردی سے کانپ رہی تھی، ہمدردی کی اور کمرے میں ٹھہرا دیا، کوئی زیادتی نہیں کی۔