راولپنڈی(این این آئی) پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار 35ملزمان کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا۔بدھ کو اٹک کے تھانہ صدر حسن ابدال نے 5اور تھانہ انجرا نے 30ملزمان کو سیشن جج راولپنڈی کے روبرو پیش کیا ۔عدالت نے ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے (آج) جمعرات کو اے ٹی سی میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔