منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عدالت کا سکولوں کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کا حکم

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام سکولوں کو بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کے لئے ٹرانسپورٹ دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو سکول انتظامیہ احکامات کو نہیں مانے گی اسے سیل کر دیا جائے، کوئی سکول والدین کو لکھ کر نا بھیجے کہ ہم بچوں کے ذمہ داری نہیں لیں گے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سکولوں کے بچے سکولز کی جانب سے فراہم کی گئی ٹرانسپورٹ پر سکول آئیں۔لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ٹرانسپورٹ حکام گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق پندرہ دنوں میں پالیسی بنا کر پیش کریں، محکمہ ٹرانسپورٹ ہر تین ماہ بعد گاڑیوں کی انسپکشن کرے اور گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے، محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس تمام پبلک اور پرائیویٹ بسوں کا ڈیٹا ہونا چاہیے۔لاہور ہائیکورٹ نے تین سالہ بچی امل سکھیرا کو گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے والی موبائل یونٹس کا افتتاح کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی منگل کے روز تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…