جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بلوچستان میں 3400 سے زائدگھوسٹ ملازمین نکلنے کا انکشاف

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں 3400 سے زائد ملازمین کے گھوسٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی چھان بین کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس کے تحت صوبے کے 2 لاکھ 47 ہزار میں سے 3416 ملازمین گھوسٹ نکلے ہیں جب کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق محکمہ خزانہ کو نہیں ہوسکی ہے۔

محکمہ خزانہ کے حکام کا بتانا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کیلئے جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے جس کے بعد 31 اکتوبر تک تمام سرکاری محکموں کے متعلقہ انچارج افسران سے ملازمین کی تصدیق شدہ فہرستیں طلب کیں جن میں سے 3416 ملازمین کی تصدیق محکمہ خزانہ کو نہیں ہوسکی۔حکام کے مطابق غیر تصدیق شدہ ملازمین گھوسٹ تصور کیے جائیں گے جس کے بعد ماہ اکتوبر کی تنخواہیں صرف مصدقہ فہرست کے تحت ملازمین کو جاری کی گئیں اور ان ہی ملازمین نے ماہ اکتوبر کی تنخواہ کیلئے اپنے افسران سے رابطہ کیا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…