منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، اجازت کے بغیر کوئی جلسہ جلوس کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،محسن نقوی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، مذاکرات دھمکیوں سے نہیں ہوتے، میں مذاکرات کے حق میں ہوں لیکن ایسی کوئی صورت نہیں ہے کہ دھمکیاں دیں اور کہیں کہ بات چیت کرنی ہے، اجازت کے بغیر کوئی جلسہ جلوس کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لائن تو تب ہوگی جب مذاکرات شروع ہوں گے، ہم مذاکرات کر کب رہے ہیں، اگر پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو بتائے۔

انہوں نے کہاکہ 24 نومبر کو بیلاروس کا وفد آرہا ہے جس میں10 وزراء ہیں، 25کو بیلاروس کے صدر آرہے ہیں جن کا 3 دن کا دورہ ہے، ہم وہی کنٹینر لگارہے ہوں گے، موبائل فون سروس بند کررہے ہوں گے، ان کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہوگی، اس کے بعد ہمیں اپنے شہریوں کی حفاظت کرنی ہے، اس لیے ہم کسی کو جلسے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ احتجاج کو کوئی نہیں روکتا، آپ جہاں ہیں وہاں رہ کر احتجاج کریں لیکن اسلام آباد آکر احتجاج کرنا اور وہ بھی ان دنوں میں احتجاج کرنا جب کوئی اہم ایونٹ ہورہا ہے، عوام فیصلہ کرے کہ یہ اہم دنوں میں احتجاج کیوں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا جو بھی آرڈر ہوگا اس پر عمل کریں گے،احتجاج کی کال کے حوالے سے ہم نے تیاریاں شروع کردی ہیں، موبائل فون کی بندش کا فیصلہ (آج)جمعہ کی رات تک کیا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق ایک سوال کے جوا ب میں انہوںنے کہاکہ میرے پاس رہاکرنے کی پاور نہیں یہ کام عدالتوں کاہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…