سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے بہیمانہ واقعے کے حوالے سے ڈی پی او سیالکوٹ نے بتایا ہے کہ سسرالیوں نے خاتون کو سوتے ہوئے قتل کیا، بعد میں لاش کے ٹکڑے کیے۔
ڈی پی او کے مطابق بہو کے قتل کی ملزمہ اس کیس کی خود مدعیہ بننا چاہتی تھی۔سیالکوٹ کے ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان کے تاثرات سے پولیس کو شک ہوا تو ان کو حراست میں لے لیا گیا۔ڈی پی او سیالکوٹ نے بتایا کہ اس معاملے میں فی الحال خاتون کے خاوند کا کوئی کردار نظر نہیں آ رہا۔