گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان کے ضلع استور سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر دریا میں گرنے سے 2 جاں بحق ہوگئے مزید 22 لاپتا مسافروں کی تلاش شروع کر دی گئی ۔امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو ادارے کے افسر وزیر اسد کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کی طرف امدادی ٹیمیں اور ایمبولنسیں پہنچیں، باراتیوں سے بھری کوسٹر گلگت بلتستان کے ضلع استور کے گاؤں پریشنگ سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے اور حادثے کا شکار مسافروں کی جانیں بچانے کی کوشیش ہو رہی ہیں۔ریسکیو افسر کے مطابق اب تک جائے حادثہ سے 2 لاشیں ملی ہیں جبکہ ایک لڑکی زخمی ہے، مزید لاپتا 22 افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ریسکو افسر کے مطابق استور سے جائے حادثہ 3 گھنٹے کی مسافت پر ہے، حکام کے مطابق جائے حادثہ ضلع دیامر کے حدود میں شامل ہے۔