پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

موسم سرما کی پہلی برفباری اور بارش کی پیشگوئی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد/گلگت(این این آئی)آزادکشمیر کے علاقے شاردا اور بالائی نیلم آبادی کے قریب تک پہاڑوں نے سفید پوشاک پہن لی جبکہ وادی کاغان میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بٹہ کنڈی، جلکھکڈ، جھیل سیف الملوک پر چھ انچ تک جبکہ بابو سر ٹاپ پر ایک فٹ تک برفباری ہوئی۔ کوٹلی شہر سمیت نواحی علاقوں میں تیز بارش و ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ نکیال ،تتہ پانی ، کھوئی رٹہ میں تیز بارش سے گوئی میں برساتی پانی دوکانوں میں داخل ہوگیا۔

راج محل گوئی کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، بالاکوٹ و گردونواح میں بارش ج ۔ہری پور شہر سمیت مختلف علاقوں میں شدید طوفانی بارش کیساتھ اولے برس پڑے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج)منگل کوگلگت بلتستان ،بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے اور شدید د ھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ اسموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم لاہور، قصور،اوکاڑہ ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال ، اٹک، جہلم، چکوال، منگلہ، گجرات، گوجرانوالہ ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال ، فیصل آباد، بہاولپور ، بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر ،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گردونواح میں صبح اور شام کے اوقات میں اسموگ چھائے رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدیدد ھند پڑنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔ تاہم پشاور، نوشہرہ ،مردان ، صوابی، کوہاٹ ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں اسموگ اور د ھند پڑنے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…