پیر‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2026 

8 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم وسیم اکرم بحرین سے گرفتار

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی) 8 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم وسیم اکرم کو بحرین سے گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق این سی بی انٹرپول کی کارروائی کے ذریعے قتل کے مقدمے میں 8 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم وسیم اکرم کو بحرین سے گرفتار کرکے اسلام آباد ائرپورٹ لایا گیا۔

ملزم کے خلاف 2016ء میں تھانہ فتح جنگ اٹک میں مقدمہ درج ہوا تھا اور ملزم گزشتہ 8 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم وسیم اکرم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کرنے کے بعد پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول بحرین کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ایف آئی اے کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول ہر وقت دنیا کے ساتھ رابطوں میں ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…