پشاور(این این آئی)خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے کیس میں 2ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔خیبرپختونخوا پولیس نے خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے کیس میں 2ملزمان کو شبقدر سے گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور امید ہے کیس کے مرکزی ملزمان تک بہت جلد پہنچ جائیں گے۔