پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زندگی پر ایک نظر

datetime 26  اکتوبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ ا?فریدی 23 جنوری 1965 کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے ، ان کا تعلق کوہاٹ کے آدم خیل قبیلے سے ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنی ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی اور گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن مکمل کیا، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات میں ماسٹرز اور کامن ویلتھ سکالرشپ پر کیمبرج یونیورسٹی سے قانون میں ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 1990 میں اپنے قانونی کیریئر کا آغاز کیا اور 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے، وہ خیبر پختونخوا کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی رہے، 2010 میں انہیں پشاور ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا اور 2016 میں وہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے جبکہ 2018 میں انہیں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے کیریئر کے دوران کئی اہم مقدمات کی سماعت کی ہے اور کئی فیصلے دیئے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ اور سپریم کورٹ کے تیسرے جج جسٹس اطہر من اللہ ایک ہی لا فرم میں پارٹنر بھی رہے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 3 نومبر 2007 کی ایمرجنسی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور بعد ازاں جب آرٹیکل 6 کے تحت بننے والی خصوصی عدالت جس میں پرویز مشرف کا مقدمہ چل رہا تھا انہیں اس تین رکنی بنچ کا سربراہ بنایا گیا تو پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے اعتراض کیا گیا کہ وہ پرویز مشرف کے اقدام کے خلاف درخواست گزار رہ چکے ہیں اس لیے وہ یہ مقدمہ نہیں سن سکتے، بعدازاں جسٹس یحییٰ آفریدی نے خود کو اس مقدمے سے الگ کر لیا تھا۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں اکثریتی 8 ججوں کے فیصلے کے خلاف فیصلہ دیا تھا اور اپنا اختلافی نوٹ بھی جاری کیا تھا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے 9 رکنی لارجر بنچ کا حصہ بھی رہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کی 3 رکنی ججز کمیٹی میں شامل ہونے سے معذرت کر لی تھی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد عمر خان آفریدی پولیٹیکل ایجنٹ (پی اے) سابقہ ساؤتھ وزیرستان ایجنسی (1968ـ1971)کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، عمر خان آفریدی نے فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا اور بعد ازاں سول سروسز میں ٹرانسفر ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…