اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کامیابی کے کم سے کم نمبربھی بڑھ گئے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈ یسک) پاکستان میں امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا، جس کے تحت اب امتحانات کے نتائج نمبروں کی بجائے گریڈز کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔یہ نیا نظام 2024 کے تعلیمی سال سے نافذ ہوگا، اور ابتدائی طور پر نویں اور گیارہویں جماعت میں لاگو کیا جائے گا۔

گریڈز کی پیمائش کے لیے اب گریڈ پوائنٹ ایوریج (جی پی اے) یا سی جی پی اے کا استعمال ہوگا۔اعلامیے کے مطابق انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے ثانوی اور اعلیٰ ثانوی سطح پر 10 پوائنٹس پر مشتمل نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا ہے، جس میں اے پلس پلس، اے پلس، اے، بی پلس پلس، بی پلس، بی، سی، ڈی، ای اور یو گریڈ شامل ہیں۔ امتحانات میں پاس ہونے کے لیے کم از کم نمبر 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیے گئے ہیں۔نئے گریڈنگ سسٹم کا اطلاق 2025 سے کالجز اور یونیورسٹیوں میں بھی ہوگا، جبکہ وفاق، سندھ، بلوچستان، اور گلگت بلتستان نے اس پالیسی کا نفاذ شروع کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…