مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد الیکٹرک کمپنی کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے اچھا قدم اٹھایا گیا ہے۔فیسکو کے مطابق گرین میٹرز اب 3 ماہ کے بجائے 2 ماہ میں انسٹال کیے جائیں گے، اب گرین میٹرز کے بل جلد موصول ہوں گے۔فیسکو ہیڈ کوارٹر نے تین ماہ کی بجائے دو ماہ میں گرین میٹرز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
گرین میٹرز لگنے کے دو ماہ بعد صارفین کو بل موصول ہوں گیفیسکو کی جانب سے گرین میٹرز صارفین کی سہولیات کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں، جس کے بعد گرین میٹرز صارفین کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔