اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، نارووال اور سیالکوٹ میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ راولپنڈی، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی بادل برسیں گے۔
اس کے علاوہ لاہور، شیخوپورہ شورکوٹ، فیصل آباد، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، جھنگ، سرگودھا، لیہ، ملتان، تونسہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں بھی چند مقامات پر بار ش کا امکان ہے۔سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، دیر، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، کرم اور وزیرستان میں بارش جبکہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش کا ا مکان ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ڑوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور کوئٹہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا ا مکان ہے۔