جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

ماموں کو ایئرپورٹ چھوڑ کر آنیوالے 2 بھائی ٹینکر کی زد میں آکر ہلاک

datetime 8  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی/نیوزڈیسک) ماڈل کالونی روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق 2 بھائی ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئے جبکہ تیسرا زخمی حالت میں زیر علاج ہے، حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا تھا جسے گرفتار کرکے ماڈل کالونی تھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واٹر ٹینکر بھی ماڈل کالونی پولیس کی تحویل میں ہے۔

پولیس کے مطابق چاروں افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سفر کررہے تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 9سالہ طلحٰہ اور 11سالہ شاہ محمد شامل ہیں جبکہ تیسرا بھائی 10سالہ ارحم اور 25سالہ بابر نامی نوجوان زخمی ہے۔مرنے والوں کے محلے داروں نے جناح ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے اپنے ماموں کو ایئرپورٹ پر چھوڑنے گئے تھے اور واپسی پر یہ حادثہ پیش آگیا، واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے ماڈل کالونی روڈ پر احتجاج بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…