اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کو لاشیں چاہئیں، لوگوں کو مروانے کی منصوبہ بندی ہوچکی ہے، فیصل واڈا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو لاشیں چاہئیںاور یہ لڑائی کے لیے ریڈ زون آنا چاہتے ہیں یہ چاہتے ہیں کہ گولیاں چل جائیں کیوں کہ پارٹی کے اندر لوگوں کو مروانے کی منصوبہ بندی ہوچکی ہے۔

سینیٹر فیصل واڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست، سیاست اور حکومت کی ایک حد ہے، ڈھیل، مروت، لحاظ بہت ہوچکا، بدمعاشی کی سیاست کرنی ہے تو دیکھ لیتے ہیں کہ کون کامیاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وسائل احتجاج کے لیے استعمال کئے جارہے ہیں، علی امین گنڈاپور اس لیے آگ برسا رہے ہیں کہ وہ وزیراعلیٰ ہیں، وہ صرف ایک پیادہ ہیں لیکن میرے لیے ان کی زندگی بھی اہم ہے کیوں کہ وہ میرے ساتھی رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ منصوبہ بندی ہوگئی کہ بندے مارنے ہیں اور لاشوں کی سیاست کرنا ہے، انہیں لاشوں کے ڈھیر کی ضرورت ہے، لیکن خیبرپختونخوا کے لوگ بھی ہمارے اپنے ہیں۔

فیصل واڈا نے کہا کہ ایک پوری کہانی چل رہی ہے جسے دیکھنے کی ضرورت ہے، خدارا معصوم لوگوں اور بچوں کی جان بچائیں، عدلیہ کو معصوم لوگوں کی جانیں بچانیں کے لیے مداخلت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جلسوں میں 50 ہزار افرادبھی آگئے تو کیا یہ 25 کروڑ کی نمائندگی ہے، عمران خان غریب کے بچوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں، یہ کہتے ہیں میرے اقتدار کیلئے لاشیں گرادو۔انہوںنے کہاکہ میں نے اس وقت بانی کو بھی روکا تھا لیکن عمران خان اور فیض حمید مل گئے، میں نے پہلے بھی کہا تھا لانگ مارچ نہ کریں آپ پر گولیاں چلیں گی۔

فیصل واڈا نے کہا کہ ان کی پارٹی میں ڈکٹیٹرشپ ہے، ان کی پارٹی میں جو شریف ہوتا ہے اسے بزدل کہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی جگری دوست نعیم الحق کی وفات پر بھی نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آزادی کی بات کررہے ہیں تو اپنے بیٹوں کو پہلے پاکستان بلائیں، ہم ساری چیزیں سن اور دیکھ رہے ہیں، ٹائمنگ اہم ہے کیوں کہ پاکستان میں ایس سی او اجلاس ہونے جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ مروت اور لحاظ بہت ہوگیا، مجھے اس دوراہے پر نہ لایا جائے کہ آپ کی چیزیں قوم کے سامنے رکھ دوں، میری پریس کانفرنس کا مقصد یہی ہے کہ عوام کو بچانا ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…