پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے کی دبئی کی پرواز میں ایمرجنسی، جہاز اچانک 26 ہزار فٹ نیچے آ گیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پی آئی اے کی دبئی کی پرواز میں ایمرجنسی پیش آ گئی جس سے طیارہ اچانک 26 ہزار فْٹ نیچے آ گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کو ہنگامی صورتِ حال مسقط کے قریب پیش آئی، پرواز پی کے 213 رات 2 بج کر 5 منٹ پر کراچی سے دبئی روانہ ہوئی تھی۔ایک گھنٹے بعد طیارہ مسقط پہنچا تو ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی اور طیارہ 6 منٹ میں 26 ہزار فْٹ نیچے آ گیا جس پر پائلٹ نے ایمرجنسی ڈیکلیئر کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 10 ہزار فْٹ پر آنے پر پائلٹ نے اے ٹی سی مسقط اور ریڈار سے مدد مانگ لی تھی۔ترجمان کے مطابق ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی سے ہنگامی صورتِ حال پیدا ہوئی تاہم پائلٹ نے پرواز کے دوران اپنی مہارت سے ہائیڈرالک سسٹم کا نقص دور کیا اور ایک گھنٹے کی انتہائی نچلی پرواز کر کے پائلٹ دبئی پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ پر معائنے کے بعد طیارے کو اگلی پرواز پر روانہ کیا گیا، ایئر بس اے 320 طیارہ دبئی سے اسلام ا?باد اور پھر اسکردو گیا۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتظامی صورتِ حال کی وجہ سے پی آئی اے کو طیاروں کے پرزوں کی کمی کا سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…