پیر‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پولیس لائنز دھماکے کا مرکزی ملزم فون کال سے پکڑا گیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)30 جنوری 2023 کو پولیس لائنز پشاور مسجد خودکش دھماکے کا مرکزی ملزم سربراہ کو کی گئی فون کال سے پکڑ گیا۔پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار کی جانب سے نقشہ فراہم کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، سہولت کار اہلکار نے خودکش حملہ آور کو راستوں سے بھی آگاہ کیا تھا، گرفتار ملزم عمر نے بتایا کہ پولیس اہلکار ولی خان دھماکے کے وقت پولیس لائنز میں تعینات تھا بعد میں تبادلہ کرا لیا۔

خودکش دھماکے کے مرکزی ملزم کا سراغ افغانستان میں موجود شدت پسند کمانڈر کو فون کرنے پر لگایا۔پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عمر نے فون پر اپنے سربراہ کو کہا کہ تم لوگوں نے پولیس لائنز میں روزنامچہ آفس میں دھماکے کا کہا تھا، خودکش حملہ آور نے مسجد میں دھماکا کیا۔خیال رہے کہ پولیس لائنز مسجد پشاور میں 30 جنوری 2023 کو خودکش دھماکا ہواتھا جس میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 72 نمازی شہید اور 157 زخمی ہوئے تھے۔



کالم



ٹھیک ہو جائے گا


اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…