اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

datetime 20  ستمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 26ستمبر سے گرم اور مرطوب ہواؤں کا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے زیراثر 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی/وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26 ستمبر سے یکم اکتوبر کے دوران چترال ، دیر، سوات ، کوہستان ، بٹگرام ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور، نوشہرہ، مردان سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔27 ستمبر تا یکم اکتوبر راولپنڈی ، مری ، گلیات، تلہ گنگ ، جہلم، منڈی بہا الدین، گجرانوالہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

پیش گوئی کے مطابق 26 ستمبر سے 28 ستمبر کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔سندھ کے حوالے سے ایڈوائزری میں میرپور، تھرپارکر،عمر کوٹ اور گرد و نواح میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…