کراچی(این این آئی)کار ساز حادثے میں ملزمہ نتاشہ کی جانب سے منشیات کے استعمال کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے درخواست ضمانت مسترد کردی۔پیرکوجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کار ساز حادثے میں ملزمہ نتاشا کے خلاف منشیات کیس کی سماعت کی اور نتاشا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔یاد رہے کہ عدالت نے 6 ستمبر کو درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔