پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے جو بھی صورتحال ہو جلسہ 8 ستمبر کو ہی ہو گا،شیرافضل مروت

datetime 26  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ جو بھی صورتحال ہو جلسہ 8 ستمبر کو ہی ہو گا،اگرجلسہ منسوخی کامیراپیغام آئے توبھی یقین نہ کرنا۔شیر افضل مروت نے اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ متحد ہو کر لڑنی ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 8 ستمبر کی ذمے داری علی امین گنڈا پور کو دی ہے کہ وہ ہر صورت یہ جلسہ کروائیں اور کہا ہے کہ اگر 8 ستمبر کو میرا بھی یہ پیغام آئے کہ جلسہ منسوخ ہو گیا ہے تو آپ نے یقین نہیں کرنا۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے کیا ذمے داریاں دی ہیں اس کا اعلان 8 ستمبر کے جلسے میں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ قوم ستمبر کے جلسے کیلئے تیاری رکھے۔شیر افضل مروت نے کہاکہ محسن نقوی کا کرکٹ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اْنہوں نے کہاکہ بناوٹی اور نان پروفیشنل لوگوں کو ذمہ داریاں سونپنے سے پاکستان کو شکست پر شکست ہو رہی ہے، میرٹ کی مسلسل پامالی ہو رہی ہے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…