بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے اراکین اسمبلی سے کس اقرار نامے پر دستخط لیے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 26  اگست‬‮  2024 |

پشاور(این این آئی)گنڈاپور نے اراکین اسمبلی سے کس اقرار نامے پر دستخط لیے؟ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی ا مین گنڈاپورکی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کے 70 سے زیادہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور صوبائی وزراء سے اعتماد حاصل کرنے کیلئے اقرار نامے پر دستخط کرا لیے۔وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے 70 سے زیادہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی جبکہ اراکین اسمبلی عاطف خان، جنید اکبر ، شکیل خان اور شہرام ترکئی اجلاس میں شریک نہیں تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی اور صوبہ کی انتظامی صورتحال پر غور کیا گیا، وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی سے اقرار نامے پر دستخط لیے، اقرار نامے پر دستخط وزیراعلیٰ، بانی پی ٹی آئی اور گڈ گورننس کمیٹی پر اعتماد سے متعلق تھے۔

رکن قومی اسمبلی شیرعلی ارباب نے اقرار نامے پر دستخط نہیں کیا، ذرائع کے مطابق شیرعلی ارباب نے گڈ گورننس کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے گڈ گورننس کمیٹی کے ارکان پر اعتراض کیا، اجلاس میں شکیل خان کی کابینہ سے برطرفی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…