اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس عہدے سے مستعفی

datetime 15  اگست‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس نیاپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں حافظ فرحت عباس نے کہا کہ 9مئی کے مقدمات میں میری ضمانتیں خارج کی گئی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ان حالات میں میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے کی ذمہ داریوں سے انصاف نہیں کر سکوں گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کر دیا ہے اور اپنے لیڈر عمران خان سے درخواست کی ہے کہ مجھے اس ذمے داری سے استعفیٰ کی اجازت دی جائے۔حافظ فرحت عباس کا کہنا تھا کہ میں بحیثیت ممبر پنجاب اسمبلی اور کارکن اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…