اوکاڑہ (این این آئی)اوکاڑہ میں ڈاکوئوں نے ایک نجی بینک کی اے ٹی ایم کا سسٹم ہیک کر کے 3 مختلف تاریخوں میں 34 لاکھ روپے نکال لیے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق یہ وارداتیں ایم اے جناح روڈ پر ہوئیں، جہاں ہیکرز نے 3 مختلف تاریخوں میں نجی بینک کی اے ٹی ایم کا سسٹم ہیک کر کے 34 لاکھ روپے نکال لیے۔اوکاڑہ کے تھانہ اے ڈویڑن میں بینک منیجر محمد عرفان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی پی او طارق عزیز سندھو کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔