اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کا احتساب کا ادارہ سب سے زیادہ کرپٹ ہے، شاہد خاقان

datetime 7  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق وزیر اعظم و رہنما عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کا احتساب کا ادارہ سب سے زیادہ کرپٹ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے کہا تھا کہ نیب کے ادارے کو ختم کریں گے مگر آج یہی حکومت اس کے ہاتھ مضبوط کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چار ترامیم کے بعد بھی احتساب کے ادارے کی حالت نہیں بدلی، ارب پتی ہوکر نیب کے افسران ادارے سے گئے ہیں۔نیب ریفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سب لوگ اس ریفرنس کی اصل حقیقت سے واقف ہیں، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے لیے میں نے کہا تھا کہ سب سے پہلے یہی شخص ملک چھوڑ کر بھاگے گا۔شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ مجھے 4 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس ریفرنس کی پیشیوں پر آتے ہوئے۔

بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ڈسٹریبیوشن کمپنی کی چوری، سرکولر دیبٹ کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جارہا، وہ آج بھی حکومت پر بوجھ ہے لیکن اگر اس کو بھی عوام پر ڈالا گیا تو 6 سے 8 روپر فی یونٹ کی لاگت اور بڑھ جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…