اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

خلیل الرحمن قمر کے بعد لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

datetime 3  اگست‬‮  2024 |

لاہور( این این آئی)نامور رائٹر خلیل الرحمن قمر کے بعد لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے ، ہنی ٹریپ کا واقعہ ہربنس پورہ کے رہائشی حمزہ کے ساتھ پیش آیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا، نوجوان پر تشدد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ کے رہائشی نوجوان حمزہ کی ایڈن آباد کی رہائشی کائنات نامی لڑکی سے دوستی ہوئی، کائنات نے حمزہ کو ہنی ٹریپ کر کے اپنے فلیٹ پر ناشتہ لانے کا کہا،حمزہ فلیٹ پر ناشتہ لے کر پہنچا تو تین ملزمان پہلے سے ہی موجود تھے اور جیسے ہی حمزہ ناشتہ کے کر فلیٹ میں داخل ہوا تینوں ملزمان بھی گھس آئے۔

ملزمان نے حمزہ کو پر تشدد کا نشانہ بنایا، نقدی اور موبائل فون بھی چھین لیا،ملزمان حمزہ پرتشدد کرتے رہے اور خاتون ویڈیو بناتی رہی، پولیس نے تشدد کی ویڈیو برآمد کر لی جس میں حمزہ کو خون میں لت پت دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے حمزہ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے کائنات سمیت دیگر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…