گلگت (این این آئی)سکردو کے سیاحتی مقام بشو میں سیاحوں کی گاڑی کے المناک حادثے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک،5شدید زخمی . ہوگئے،ریسکیو 1122اور مقامی رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو جائے حادثہ سے نکال کے سکردو کے ہسپتالوں میں پہنچا دیا ۔ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق بدقسمت گاڈی میں 9افراد سوار تھے جن کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے ۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دلخراش واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت افسوس کا اظہار کیا ہے ،وزیر اعلی نے سیکرٹری صحت اور انتظامی حکام کو زخمیوں کا بہترین علاج کرانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے پسماندہ خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے میتیںگھروں تک پہنچانے کی ہدایت کی ۔