شیخوپورہ (این این آئی)شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں نازیبا حرکات کے الزام میں جوڑے کو تھپڑ مارنے والے کانسٹیبل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار کانسٹیبل عابد تھانہ صدر فاروق آباد کی چوکی اجنیانوالہ میں تعینات ہے، اس نے دوران گشت ایک جوڑے کو نازیبا حرکات کرتے ہوئے پکڑا، لڑکی کو تھپڑ مارا اور لڑکے کو گالیاں دیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حکام نے نوٹس لے لیا، کانسٹیبل عابد کے خلاف لڑکی کو بے لباس کرنے، تھپڑ مارنے اور پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔