پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی آج سے بارشوں کی پیشگوئی،کراچی میں رواں ہفتے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

datetime 3  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر میں کمی اور آج  سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 4سے 7جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔راولپنڈی، اسلام آباد، مری میں 4سے 6جون تک بارش کا امکان ہے جبکہ 5جون سے 7جون کے دوران کوئٹہ اور زیارت میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 6اور 7جون کو سکھر، لاڑکانہ اور کشمور میں بارش متوقع ہے۔خیبرپختونخوامیں 4جون سے 8جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ برسات متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 4 سے 8جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی رواں ہفتے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، شہر میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی بحال ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سمت سے 22کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت 35ڈگری تک محسوس کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔ دوسری جانب سے ائیر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 14نمبر پر آگیا۔پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 82پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…