پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

ملالہ یوسفزئی نے فلسطینی طلبہ کیلئے اسکالر شپ کا اعلان کردیا

datetime 31  مئی‬‮  2024 |

لندن(این این آئی)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلسطینی طلبہ کیلئے اسکالر شپ کا اعلان کردیا۔ملالہ فنڈ کی شریک بانی ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسطینی طلبہ کیلئے اسکالر شپ کا اعلان کیا۔ اپنے خطاب میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ غزہ کے 80فیصد سے زیادہ اسکول اور تمام یونیورسٹیاں یا تو مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں یا انہیں نقصان پہنچا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ غزہ کے تعلیمی نظام کی تعمیر نو کے لیے دیر پا جنگ بندی اور کئی سال تک سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ یہ صرف اسکالر شپ نہیں ہے بلکہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا ایک اشارہ ہے۔اسکالر شپ حاصل کرنے والے فلسطینی طلبہ اکتوبر 2024میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے مارگریٹ ہال میں اپنی تعلیم کا آغاز کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…