پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

عدالت کا جیل حکام کو عمران خان سے بیٹوں کی بات کرانے کا حکم

datetime 30  مئی‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان سے بیٹوں کی بات کرانے کا حکم دے دیا۔بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے بیٹوں سے فون پر بات کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے عمران خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اڈیالہ جیل کے حکام کو بانی پی ٹی آئی سے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی بات کرانے کا حکم دیا۔

سابق وزیر اعظم نے اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے اور خون کے نمونے شوکت خانم ہسپتال بھجوانے کی درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان کے خون کے نمونے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں ہی لیں گے تاہم عدالت نے اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کی درخواست کو فی الحال مسترد کردیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا کیس اس عدالت میں زیر سماعت نہیں لہٰذا بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کے لیے درخواست متعلقہ عدالت میں دائر کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…