ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

آج پتا چلا نسوار عام نہیں خاص لوگوں والی چیز ہے، علی امین گنڈاپور

datetime 24  مئی‬‮  2024 |

پشاور (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آج پتا چلا کہ نسوار عام نہیں خاص لوگوں والی چیز بھی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے نسوار پر بجٹ میں ٹیکس لگانے کا تذکرہ چھیڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ فلاحی اور عوام دوست بجٹ پیش کر رہے ہیں، جس میں وفاقی بجٹ کے بعد کچھ چیزیں ایڈجسٹ کریں گے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ کچھ چیزوں پر ٹیکس کافی عرصے سے نہیں بڑھا، نسوار پر ٹیکس کیلئے کابینہ کے اجلاس میں بحث ہوئی،کابینہ میں بتایا گیا کہ نسوار عام لوگوں کے استعمال والی چیز ہے اس پر ٹیکس نہ بڑھائیں لیکن آج پتا چلا کہ نسوار عام نہیں خاص لوگوں والی چیز بھی ہے۔علی امین گنڈاپور نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بجٹ جیسے اہم مسئلہ کو چھوڑ کر آپ لوگ نسوار کے پیچھے پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکر ہے خود نسوار استعمال نہیں کرتا لیکن جو لوگ نسوار استعمال کرتے ہیں انھیں برا نہیں سمجھتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…